Zainab Ko Bhi Ik Baar Behen Keh Kay Sada Do
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Zaigham Abbas Rizvi
جب گیارا محرم کو بہن لاشے پہ آئی
قیدی تھی مگر دل میں یہ ارمان بھی لائی
لاشے کی طرف دیکھ کے آواز لگائی
جس طرح کہا جاتے ہوئے بھائی کو بھائی
زینبؑ کو بھی اک بار بہن کہ کے صدا دو
ملنے کیلئے آئی ہوں آواز سنا دو
بن بازو تو جس طرح سے اس خاک پہ آیا
میں نے بھی اُسی طرح یہاں خود کو گرایا
گردن سے بندھے ہاتھوں کو تم اُٹھ کے چھڑا دو
کس شان سے آئی تھی مجھے یاد ہے عباسؑ
جب سے تو گیاچھوڑ کے کوئی بھی نہیں پاس
قیدی ہوں کھُلا سر ہے ردا لاکے اُڑھا دو
رہ جائیگا غربت میں بدن جلتی زمیں پر
اور جائیگا نیزے پہ مرے ساتھ ترا سر
میں کیسے چلوں گی میری ہمت تو بڑھا دو
عباسؑ تیرے غم میں یہ دل کیسے سمبھالوں
بازو تیرے مل جائیں تو سینے سے لگالوں
تم کیسے گرے خاک پہ زینبؑ کو بتا دو
کس طرح سمیٹے تجھے مجبور بہن ہے
نہ ہاتھ نہ پاؤں ترا ٹکڑوں میں بدن ہے
کتنا تمہیں مارا گیا کچھ حال سنا دو
مقتل میں میرے ساتھ اگر آتی سکینہ
عباسؑ تری لاش پہ مرجاتی سکینہ
وہ روکے صدا دیتی عموں کو بلا دو
اے ضیغم و ذیشان یہ زینبؑ نے پکارا
جس طرح مدینے سے مجھے لائے تھے بھیا
بازار بہن جاتی ہے محمل میں بٹھا دو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.