Agayi sham e ghareeba'n jo rulanay bhai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Nazim Party
آ گئی شامِ غریباں جو رلانے بھائی
اُٹھو عبّاسؑ بہن تم کو بلانے آئی
کون ڈھونڈے گا سکینہؑ کو جا کے مقتل میں
موج عبّاسؑ کے لاشے کو جگانے آئی
چل گیا شمر کا خنجر جو گلوئے شہ پر
ماں تڑپتی ہوئی لاشے کے سرہانے آئی
پھٹ گیا دیکھ کر فضّہ کا کلیجہ جس دم
بانو جلتے ہوئے جھولے کو جھلانے آئی
اب تو چادر بھی نہیں سر پہ کہ چہرا ڈھانپوں
کس طرح جائے گی عابدؑ کو اُٹھانے بھائی
میں تو زندہ تھی کہ زندہ ہے حسینؑ ابن علیؑ
کیسے زندہ ہوں تیرے بعد نہ جانے بھائی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.