Shabbir ne deene
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Raza Ali
شبیر نے دین حق کے لئے
گھر بھر کو لٹا کر چھوڑ دیا
بانو کے مقدر کا تارا
تربت میں چھپا کر چھوڑ دیا
شبیر نے دین حق۔۔۔
اصغر کے لئے بےتاب ہوی
اور خیمے کے در تک جب آی
کیا جانیے ماں نے کیا دیکھا
پردے کو اٹھا کر چھوڑ دیا
شبیر نے دین حق۔۔۔
پہلے تو اٹھا کر اکبر کو
شبیر نے زخم دل دیکھا
جب نانا کی امت یاد آی
سینے سے لگا کر چھوڑ دیا
شبیر نے دین حق۔۔۔
مشکیزہ چھدا مایوس ہوی
مجبور تھے آخر کیا کرتے
عباس نے اپنے دل کا لہو
پانی میں ملا کر چھوڑ دیا
شبیر نے دین حق۔۔۔
پیڑی میں جواں کے لاشے کو
شبیر کہاں تک لے جایں
سورج کی طرح جب دل ڈوبا
مقتل میں لٹا کر چھوڑ دیا
شبیر نے دین حق۔۔۔
تیروں سے چمکتے بالوں نے
اکبر کا کلیجہ چیر دیا
تصویر نبی کو امت نے
رنگین بنا کر چھوڑ دیا
شبیر نے دین حق۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.