Sattar qadam ka fasla
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Raza Abbas Zaidi
ستر قدم کا فاصلہ بھائی بہن میں تھا
زینب لپٹ کے باپ سے دیتی رہی صدا
ظالم میرے حسین کے سینے پہ تھا سوار
گن گن کے کر رہا تھا وہ پیاسے گلے پہ وار
ہنستا تھا بار بار لعیں میرے بین پر
خنجر چلا رہا تھا میری سمت دیکھ کر
آنکھوں کے سامنے میرے بھائی کا سر کٹا
ستر قدم کا فاصلہ۔۔۔
ہر وار پر صدائیں دیں زہرا کے چین نے
غازی کو تیرہ بار پکارا حسین نے
جان بتول کو بھی بچانے نہ آؤ گے
بھائی ہماری لاش اٹھانے نہ آؤ گے
بھائی کی ہر صدا پہ تڑپتا تھا با وفا
ستر قدم کا فاصلہ۔۔۔
کیا کیا نہ دیکھا آپ کی زینب نے بابا جاں
خنجر رواں تھا حلق پہ خون حلق سے رواں
تکتی تھی اپنا رخ میں چھپائے ردا کے ساتھ
خنجر وہ صاف کرتا تھا شہ کی عبا کے ساتھ
بھائی تھا میرا خاک پہ بے جاں پڑا ہوا
ستر قدم کا فاصلہ۔۔۔
بوسہ گاہ رسول کو جب ذبح کر چکا
زلفوں سے سر اٹھا لیا میرے حسین کا
اس بات پر بھی ظالموں کے دل نہیں بھرے
سیدانیوں کی موت کے اسباب یوں کئیے
سر کو در قیام پہ لا کر گرا دیا
ستر قدم کا فاصلہ۔۔۔
سینے میں اس کے پہلو میں آنکھوں میں تیر تھے
پیشانی پر بھی تیر تھے اسکے لگے ہوئے
بابا نجف کی سمت پکارا ہے آپ کو
اس وقت یاد کرتے تھے ہم دونوں باپ کو
میں کیا کہوں کہ کیسے وہ سجدہ ادا ہوا
ستر قدم کا فاصلہ۔۔۔
جی بھر کے تیر جس گھڑی برسا چکے لعیں
بالوں سے جسم شاہ کا زخماں چکے لعیں
تلوار آزماتے تھے اس تنہا جان پر
زخموں پہ گرم ریت گراتے تھے آن کر
پتھر وہ مارتا رہا پتھر جسے ملا
ستر قدم کا فاصلہ۔۔۔
ہوتی تھی زخمی جس گھڑی اماں کی انگلیاں
روکر یہ بین کرتے تھے شبیر ناتواں
اے شمر میرا سر جو تو چاہے کاٹ لے
اماں کا ہاتھ مجھکو گلے سے ہٹانے دے
لیکن لعیں شمر کا خنجر نہیں رکا
ستر قدم کا فاصلہ۔۔۔
جاتے ہوئے بھی دل میں سکینہ کا تھا خیال
وعدہ یہ ہم سے لیکے گیا تھا تمہارا لال
رکھیو سنبھال کر یہ امانت حسین کی
مرتے سمےء کچھ ایسی تھی حالت حسین کی
بس بار بار ہائے سکینہ پکارتا
ستر قدم کا فاصلہ۔۔۔
اکبر عجیب شام غریباں کی تھی گھڑی
روکر علی سے کہتی تھی زہرا کی لاڈلی
بابا میں چاہ کر بھی نہ اس وقت مر سکی
جس دم بدن سے روح کی پرواز دیکھی تھی
میں دیکھتی رہی میرا بھائی چلا گیا
ستر قدم کا فاصلہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.