Salam madare hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Irfan Haider
یا فاطمہ یا طاہرہ خیرالنسا
یا ام ابیہا سلام مادر حسین
جبین وقت پہ لکھا ہے بس یہی
ماں ہو مادر حسین سی
حسین پال کے جس نے دیا زمانے کو
جبین وقت پہ۔۔۔
سلام مادر حسین۔۔۔
یہ بات جاکے کسی ماں کے دل سے پوچھے کوئی
تم اپنے لال کو مقتل میں دیکھ پاؤ گی
کلیجہ تھام کے وہ ماں کہے گی صرف یہی
اسی امتحان سے گزری تھی بس وہی
جبین وقت پہ۔۔۔
سلام مادر حسین۔۔۔
حسین پشت فرس سے گرے جو ریتی پر
سرہانے آگیء دل تھامے مادر مضطر
لرز رہی تھی خدای یہ دیکھ کر منظر
ہر ایک موج علقمہ یہ کہہ اٹھی
جبین وقت پہ۔۔۔
سلام مادر حسین۔۔۔
جو دیکھا ماں نے کہ بیٹا شدید ہے زخمی
تو اپنے بالوں سے مقتل کو صاف کرنے لگی
تڑپ کے روحِ خدیجہ یہ بن میں کہتی تھی
یہ ماں تو صبر کی حد سے گزر گیء
جبین وقت پہ۔۔۔
سلام مادر حسین۔۔۔
لعین آیا جو تیغ ستم سنبھالے ہوئے
سر حسین کو زانو پہ رکھ لیا ماں نے
قد اپنے لال کے زخموں سے تیر بھی کھینچے
لب رسول پہ فریاد تھی یہی
جبین وقت پہ۔۔۔
سلام مادر حسین۔۔۔
گرے تھے پیار کے آنسوں پسر کے زخموں پر
حسین ذبح ہوے فاطمہ کے ہاتھوں پر
یہ بین آے تھے اس دم علی کے ہونٹوں پر
زمین کربوبلا کہہ کے رو پڑی
جبین وقت پہ۔۔۔
سلام مادر حسین۔۔۔
یہ تھی مظہر و عرفان تربیت ماں کی
جو کربلا کے بیاباں میں رنگ لای تھی
خراج پیش کیا سیدہ کو رب نے بھی
فضا میں گونجے گی آواز اب یہی
جبین وقت پہ۔۔۔
سلام مادر حسین۔۔۔
کیا حسین نے ریتی پہ شکر کا سجدہ
سبحانا ربیع الاعلیٰ لب حسین پہ تھا
عجیب درد کا منظر تھا ہاے واویلا
سوار پشت پہ قاتل تھا سامنے زہرا
نظر کے سامنے بیٹے پہ چل گیا خنجر
تڑپ کے رہ گیء جلتی زمین پر مادر
پھر اسکے بعد قیامت کی وہ گھڑی آی
غریب بیٹے کی میت بھی پایمال ہوی
در قیام پہ زینب یہ بین کرتی تھی
میرے حسین کو اس ظلم سے بچاے کوئی
حسین ہوگےء پامال کچھ کرو اماں
پسرکے ٹکڑے ردا میں سمیٹلو اماں
جو لاشے کر چکے پامال اہل ظلم تمام
حرم تھے نوحہ کناں چار سمت تھا کہرام
اٹھا کے مشالے ہاتھوں میں آیا لشکر شام
رداءیں چھین کے سادات کی جلاے قیام
غم حسین ہو یا پھر قیام کا پہرہ
ہر اک مقام پہ زینب کے ساتھ تھی زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.