Roze ashoora subha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Rizwan Zaidi
روز عاشورہ صبح کو دی جو اکبر نے اذاں
شامیوں نے ہاے سمجھی نہ رسالت کی زباں
کرکے منہ سوے مدینہ ام لیلیٰ نے کہا
آؤ صغرا بن چکے دولہا تمہارے بھای جاں
روز عاشورہ صبح۔۔۔
یا خلیل اللّٰہ زرا یہ حوصلہ تو دیکھیے
کھینچتے شبیر ہے سینۂ اکبر سے سناں
روز عاشورہ صبح۔۔۔
پڑھکے خط صغرا کا شاہ نے لاشے اکبر سے کہا
جا بلاتی ہے تجھے اجڑے گھروں کی پاسباں
روز عاشورہ صبح۔۔۔
ڈھونڈتی پھرتی ہے لاشوں میں سکینہ باپ کو
ہاے بابا ہاے بابا بولو بابا ہو کہاں
روز عاشورہ صبح۔۔۔
چھین لی شمر ستمگر نے طمانچے مار کر
باپ نے تو پیار سے پہنای تھی جو بالیاں
روز عاشورہ صبح۔۔۔
اس لیئے لاے نہیں خیمے میں اصغر کو حسین
دیکھ لی ٹوٹی ہوئ گردن تو مر جاۓ گی ماں
روز عاشورہ صبح۔۔۔
ہے رسن بستہ سروں میں خاک ہے سب کے نثار
شام کی جانب چلا آل نبی کا کارواں
روز عاشورہ صبح۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.