Roke faramte thay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Azadari Murshidabad
روکے فرماتے تھے ہر بی بی سے سرور الوداع
اے میری بالی سکینہ میری دختر الوداع
دیکھلو جی بھر کے مجھکو ہے شہادت عن قریب
اب گلا میرا ہے اور قاتل کا خنجر الوداع
روکے فرماتے تھے۔۔۔
رات بھر کا اے بہن دنیا میں میں مہمان ہوں
صبح ہوتے قتل ہونگا میں مقرر الوداع
روکے فرماتے تھے۔۔۔
صبر کرنا اے بہن ہر گز نہ کرنا بد دعا
چھین لیں گے گر عدو بلوے میں چادر الوداع
روکے فرماتے تھے۔۔۔
سب حرم کو اور بچوں کو تمہیں سونپا بہن
اور تمہیں سونپا خدا کو بنت حیدر الوداع
روکے فرماتے تھے۔۔۔
بعد میرے اہل کیں خیمہ جلا کر لوٹیں گے
اور پھرایںنگے تمہیں در در کھلے سر الوداع
روکے فرماتے تھے۔۔۔
آن کر سن لے وصیت کرلے اب رخصت ہمیں
ہے کہاں سجاد غش میں پڑا سجاد مضطر الوداع
روکے فرماتے تھے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.