Ay mere Aun o Muhammad haq pe marna hay tumhen
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Haz. Aun O Mohd (a.s) recited by Nazim Party
اے میرے عون و محمدؑ حق پہ مرنا ہے تمھیں
بھائی پہ سیدہؑ نے صدقہ آج کرنا ہے تمھیں
ہر نبیؐ دیکھے گا مقتل میں تمھاری جنگ کو
داد دے ہر اک نبیؐ بس ایسا لڑنا ہے تمھیں
ڈھائے گی ایسے مظالم تم پہ فوجِ اشقیاء
ٹکڑے ٹکڑے ہو کے میداں میں بکھرنا ہے تمھیں
جتنا ملنا ہے تمھیں جی بھر کے مل لو گلے
زندگی بھر کے لئے بس اب بچھڑنا ہے تمھیں
پیاس کوثر پر بجھے پہلے نہ پانی دیکھنا
ساقیِٔ کوثر نے خود سیراب کرنا ہے تمھیں
بولے اماں سے اسدؔ سن کر نصیحت یہ دلیر
ماں ہماری موت پر بس شکر کرنا ہے تمھیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.