Riwayate ume salma
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Farhan Ali Waris
وہ مدینہ وہ عصر عاشورہ
قبر احمد سے لپٹی تھی صغرا
دل پریشان اداس تھا چہرہ
بند آنکھیں تھی غش کا عالم تھا
خواب میں جانے ایسا کیا دیکھا
اٹھی گھبرا کے پہنچی گھر صغرا
ام سلمیٰ سے بولی رو رو کر
میں نے دیکھا سناں پہ بابا کر سر
دل میرا بیٹھا جا رہا ہے یہاں
یہ اندھیرا کیوں چھا رہا ہے یہاں
واویلا واویلا واویلا واویلا
سرخ یہ آندھیاں کیوں چلتی ہے
کیوں فلک سے لہو برستا ہے
نانی جاں آپ کی یہ خاموشی
میری بے چینی اور بڑھاتی ہے
اس برستے ہوئے لہو سے مجھے
میرے اصغر کی خوشبو آتی ہے
دیکھو یہ سرخ آندھی کیوں مجھکو
اس کا زخمی گلا دکھاتی ہے
ام سلمیٰ نے کہا تھام کے دل سن صغرا
جس کو تو لوری سناتی تھی جھلا کر جھولا
اتنی شدت سے اسے تیر لعین نے مارا
رک گیء سانس کھلا رہ گیا منہ پیاسے کا
مرنی والوں کو جب سر نہ ملے گا اس کا
مار کر نیزہ نکالیں گے وہ لاشہ اس کا
وا اصغرا وا اصغرا وا اصغرا وا اصغرا
سرخ یہ آندھیاں کیوں چلتی ہے
کیوں فلک سے لہو برستا ہے
بولی صغرا نہ جانے کیوں نانی
میرے سینے میں درد اٹھتا ہے
میں نے دیکھا کہ نوجواں کوئی
خاک پر ایڑیاں رگڑتا ہے
میرے اکبر کی خیر ہو وہ جواں
میرے بھائی کے جیسا دکھتا ہے
ام سلمیٰ نے کہا
ہے نہیں تھا وہ تیرا بھائی جو اب مارا گیا
وہ تجھے لینے نہیں آے گا اب اے صغرا
اس کے سینے میں لعیں توڑ چکا ہے نیزہ
اس لئے درد تجھے سینے میں محسوس ہوا
جب تیرے بابا نے کھینچا ہے وہ نیزہ باہر
آ گیا ساتھ میں اکبر کا کلیجہ باہر
وا اکبرا وا اکبرا وا اکبرا وا اکبرا
سرخ یہ آندھیاں کیوں چلتی ہے
کیوں فلک سے لہو برستا ہے
انا للہ پڑھ کے وہ بولی
میرے عمو تو خیر سے ہے نہ
ان کے ہوتے ہوئے میرے اکبر
اور اصغر کو کس نے مار دیا
ان کے بازو خدا سلامت رکھ
روز کرتی ہوں نانی میں یہ دعا
ام سلمیٰ نے کہا
صغرا اب اس کے لئے اور دعا مت مانگو
کٹ گےء ہاتھ وہ دریا کے کنارے دیکھو
تیر برسائے گےء غیر کے مارا اس کو
کیسے بن ہاتھ وہ گھوڑے سے گرا مت پوچھو
گرز جب مارا کسی نے وہ سنبھل نہ پایا
منہ کے بل زین سے عباس زمیں پہ آیا
وا عباسا وا عباسا وا عباسا وا عباسا
سرخ یہ آندھیاں کیوں چلتی ہے
کیوں فلک سے لہو برستا ہے
ہاتھ آنکھوں پہ رکھا صغرا نے
اور گھبرا کے بولی اے نانی
دیکھتی ہوں ہمارے خیموں میں
لے کے آئے ہیں بابا ایک گھٹڑی
اس میں کیا ہے بتاے آپ مجھے
کیوں وہ گھٹڑی ہے خون میں ڈوبی
ام سلمیٰ نے کہا
صغرا اس گھٹڑی میں قاسم کا تیرے لاشہ ہے
اس کا گھوڑوں سے لعینوں نے بدن روندا ہے
خون کی مہندی لگی ٹکڑوں میں وہ بکھرا ہے
چن کے بابا تیرا خیموں میں ابھی لایا ہے
فروا اس گھٹڑی کے اب چاروں طرف گھومتی ہے
میرے بیٹے کا سرہانا ہے کہاں ڈھونڈتی ہے
وا قاسما وا قاسما وا قاسما وا قاسما
سرخ یہ آندھیاں کیوں چلتی ہے
کیوں فلک سے لہو برستا ہے
آہ بھر کر یہ پوچھا صغرا نے
میرے دو بھائی اور گےء تھے وہاں
اور گھبرا رہا ہے دل میرا
جب سے دیکھا ہے میں نے نانی جاں
دو جنازوں پہ رو رہے ہیں سب
اور خاموش ہے پھپھی اماں
ام سلمیٰ نے کہا
ہے تیرے عون و محمد کہ وہ لاش صغرا
ان کو بھی مار دیا نہر کنارے پیاسا
بھای پر کر دیا زینب نے یہ کہہ کر صدقہ
یہ رہے نہ رہے زندہ رہے بھائی میرا
مر گےء عون و محمد یہ کہا جب سب نے
رونا تو دور ہے دیکھا بھی نہیں زینب نے
ہاے عون و محمد ہاے عون و محمد
ہاے عون و محمد ہاے عون و محمد
سرخ یہ آندھیاں کیوں چلتی ہے
کیوں فلک سے لہو برستا ہے
پیٹ کر سر یہ بولی پھر صغرا
اب تو بس بابا رہ گےء میرے
کیا چھپاتی ہے آپ چادر میں
خوشبو بابا کی آ رہی ہے مجھے
عصر کا وقت جا چکا پھر بھی
سرخ ہے کیوں یہ آسماں خوں سے
ام سلمیٰ نے کہا
صغرا مر جاؤں گی یہ کہہ کے ہٹای چادر
ام سلمیٰ نے جب ایک شیشی نکالی باہر
دیکھا جب صغرا نے اس شیشی میں خاک اور لہو
بول اٹھی آتی ہے بابا کے لہو کی خوشبو
ام سلمیٰ نے کہا مارا گیا بابا تیرا
تیرہ زربوں سے ستمگر نے گلا کاٹ دیا
ہاے حسین ہاے حسین ہاے حسین ہاے حسین
تیر برسائے کسی نے اسے نیزہ مارا
شمر نے کھینچ کے بالوں سے طمانچہ مارا
اس لئے آندھیاں چلتی ہے سنو اے میری جاں
دشت میں خاک اڑاتے ہیں رسول اللّہ وہاں
سر شکستہ ہے علی بھی ہے وہی پر صغرا
آتے ہیں زخمی جگر لے کے حسن سبز قبا
شمر سر کاٹتا تھا بیٹھ کے جب سینے پر
ساتھ زینب کے سکینہ نے وہ دیکھا منظر
شب عاشور سے بیٹھی تھی تمہاری دادی
صاف بالوں سے وہ کرتی تھی زمیں مقتل کی
شمر نے وار کیےء ہاتھ رکھا زہرا نے
دیکھا زینب نے گرا خاک پہ جب سر کٹ کے
شمر کے ہاتھوں میں اب سر ہے تیرے بابا کا
اس لئے خوں برستا ہے فلک سے صغرا
بولا فرحان سے زیشان تڑپتا ہے دل
وقت تھا فاطمہ صغریٰ پہ وہ کتنا مشکل
خون جب نانی نے بابا کا دکھایا ہو گا
اپنا گھر صغرا کو مقتل نظر آیا ہوگا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.