Ran ko jaate hue
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Nasir Asghar Party
رن کو جاتے ہوئے سر جھکائے ہوئے
شہ نے رو کر کہا الوداع الوداع
آیا وقت سفر اے بہن آج ہم
ہو رہے ہیں جدا الوداع الوداع
---رن کو جاتے ہوئے
شاہ بڑھکر بہن کے گلے لگ گےء
اور دکھیا بہن سے یہ کہنے لگے
روکے کہنے لگے
میری مظلوم پیاسی مسافر بہن
تیرا حافظ خدا الوداع الوداع
---رن کو جاتے ہوئے
جس سے ڈرتی تھی تم وہ گھڑی آگیء
دیکھو چاروں طرف تیرگی چھاگیء
تیرگی چھاگیء
دشت پر حول میں شام ہونے کو ہے
لو مسافر چلا الوداع الوداع
---رن کو جاتے ہوئے
لیکے بالی سکینہ کو آغوش میں
ننھے ننھے سے ہونٹوں کے بوسے لےء
ہاے بوسے لےء
شہ نے حسرت سے بیٹی کو تکتے ہوئے
آہ بھر کر کہا الوداع الوداع
---رن کو جاتے ہوئے
بولا بیمار بیٹے سے آقا میرا
اب نہ آےگا اے بیٹا بابا تیرا
بیٹا بابا تیرا
موت کی آہٹیں تیز ہونے کو ہیں
آ رہی ہے صدا الوداع الوداع
---رن کو جاتے ہوئے
آیا خیمے سے باہر جو مولا میرا
بھائی بیٹا بھتیجا کوئی بھی نہ تھا
ہاے کوئی بھی نہ تھا
ایک حسرت سے چاروں طرف دیکھ کر
شہ نے قد ہی کہا الوداع الوداع
---رن کو جاتے ہوئے
جب تڑپ کر کہا میرے شیروں اٹھو
آؤ زینب کے بھائی کو رخصت کرو
ہاے رخصت کرو
ایک اک لاش بے سر سے آی صدا
اے شہ کربلا الوداع الوداع
---رن کو جاتے ہوئے
ایسا ماتم کرو ایسا ماتم کرو
پاک بی بی کہے مرحبا مرحبا
مرحبا مرحبا
خوں اگلتے ہوئے ایک اک زخم سے
آج آے صدا الوداع الوداع
---رن کو جاتے ہوئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.