Qayamat ki tapish
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Hadi Ali Khan Muslim
قیامت کی تپش ہے کربلا کا دشت جلتا ہے
مدینے کا مسافر خاک پر کروٹ بدلتا ہے
کہاں ہے حضرتِ ایوب دیکھے صبر کے جوہر
جواں بیٹا ہے گودی میں پدر کی دم نکلتا ہے
قیامت کی تپش ہے ۔۔۔
کہا شِہ نے بانو سے کے خیمے میں چلی جائو
علی اصغر کا منکا ڈھل چُکا اب دم نکلتا ہے
قیامت کی تپش ہے ۔۔۔
لعینوں سیدِ سجاد پر کوڑے نہ برسائو
بہت بیمار ہے اس واسطے رُک رُک کے چلتا ہے
قیامت کی تپش ہے ۔۔۔
یہ پوچھا کرتے تھے طفلی میں اکبر شِہ سے کیوں بابا
جوانی میں جو موت آئے تو دم کیونکر نکلتا ہے
قیامت کی تپش ہے ۔۔۔
ذرا اُٹھ کر لحد سے دیکھ لیجئے یا رسو ل اللہ
جنازے پر جنازہ آپ کے گھر سے نکلتا ہے
قیامت کی تپش ہے ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.