Qatl bhai ho raha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Hasan Sadiq
قتل بھای ہو رہا ہے دی یہ زینب نے صدا
اونچی ہو کر اے زمیں تو مجھکو یہ منظر دکھا
حکم سن کر سیدہ کا ہو گیء اونچی زمیں
بھای کو دیکھا تو نہ تھا زیں پہ نہ بر زمیں
تیروں تلواروں میں تھا مظلوم شاہ کربلا
اونچی ہو کر اے زمیں تو مجھکو یہ منظر دکھا
قتل بھای ہو رہا ہے۔۔۔
قتل پیاسا زیر خنجر ہو رہا شبیر ہے
ظالموں سے کہہ رہی رو رو کے یہ ہمشیر ہے
یوں ستم ڈھاؤ نہ تم بھای میرا ہے بے خطا
اونچی ہو کر اے زمیں تو مجھکو یہ منظر دکھا
قتل بھای ہو رہا ہے۔۔۔
نجف سے آے علی بقیہ سے آی فاطمہ
پیٹتے سر کو تھے اپنے کرتے تھے آہ و فغاں
اور تھے گریہ کناں مقتل میں شاہ انبیاء
اونچی ہو کر اے زمیں تو مجھکو یہ منظر دکھا
قتل بھای ہو رہا ہے۔۔۔
کربلا میں شاہ دیں نے آخری سجدہ کیا
تیرا ضربوں سے لعیں نے سر کیا تن سے جدا
خوں برسا آسماں سے تھا اندھیرا چھا گیا
اونچی ہو کر اے زمیں تو مجھکو یہ منظر دکھا
قتل بھای ہو رہا ہے۔۔۔
بعد قتل شہ چلی خورشید غم کی آندھیاں
آ گیا شبیر کا سر بر سر نوکِ سناں
ہاے میرے بھائی کا ہے بن سر کہاں لاشہ پڑا
اونچی ہو کر اے زمیں تو مجھکو یہ منظر دکھا
قتل بھای ہو رہا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.