Mere khanjar dekha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Nasir Asghar Party
ایک بہن بھائی کے مقتل کا وہ منظر دیکھا
ہاے زینب کے گلے پر میرے خنجر دیکھا
عصر کا وقت ہے تنہا ہوں ساتھ ہے نہ کوئی
میری ماں خلد سے بیٹے کو بچانے آی
تجھے گرتے ہوئے زین سے زمیں پر دیکھا
ہاے زینب کے گلے پر۔۔۔
میرے رونے پہ خوشی سے وہ لعیں ہنستا رہا
کند خنجر سے میرا سر وہ ذبح کرتا رہا
شمر کے ہاتھوں میں زینب نے میرا سر دیکھا
ہاے زینب کے گلے پر۔۔۔
کہیں سے تیر کوی نیزے کہیں سے بھالے
جس کو کچھ بھی نہ ملا اس نے پتھر مارے
میری مظلومی کو زینب نے بھی رو کر دیکھا
ہاے زینب کے گلے پر۔۔۔
انتہا ہے کہ یہ چھوڑے نہ میرے کرتے کو
ایک انگوٹھی کے لئے کاٹے میری انگلی وہ
ایک ایک ظلم کو خواہر نے تڑپ کر دیکھا
ہاے زینب کے گلے پر۔۔۔
ڈھونڈتے ڈھونڈتے مقتل میں جو آی زینب
سب کے لاشوں کے درمیاں گر گیء زینب
میرے نزدیک میں جب لاشہء اکبر دیکھا
ہاے زینب کے گلے پر۔۔۔
اختری نیزے پہ جب آ گےء سقاے حرم
اس کا سر نیزے سے گرتا تھا خاک پر پیہم
خود کو جب بھای کے نیزے کے برابر دیکھا
ہاے زینب کے گلے پر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.