Mayyat jawan pisar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Raza Ali Meerza
میت جواں پسر کی اٹھای حسین نے
ساری کمائی اپنی لٹای حسین نے
امت کی ناؤ پار لگای حسین نے
دنیا کو حق کی راہ دکھائی حسین نے
قاسم کو دے دیا علی اکبر کو دے دیا
بھائی کو دے دیا علی اصغر کو دے دیا
راہ خدا میں اپنے بسے گھر کو دے دیا
عزت خدا کے دیں کی بچای حسین نے
میت جواں پسر کی۔۔۔
باقی نہ بے زباں ہے نہ اکبر سا مہ لقا
عباس جان وفا ہے نہ قاسم سا دلربا
ہر حال میں حسین نے شکر خدا کیا
پیشانی حکم حق پہ جھکای حسین نے
میت جواں پسر کی۔۔۔
اسلام پر تھی کفر کی چھای ہوی گھٹا
بے چین تھی لحد میں ادھر روح مصطفیٰ
سر دیکے اپنے شاہ نے دیں کو بچا لیا
بجھتی ہوئی یہ شمع جلائی حسین نے
میت جواں پسر کی۔۔۔
کھا کر سناں جو سینے پہ اکبر گزر گےء
پکڑے ہوئے کلیجے کو شہ لاش پر گےء
بولے یہ روکے اے میرے دلبر کدھر گئے
تنہا پسر کی لاش اٹھای حسین ن
میت جواں پسر کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.