Maqtal may tha jab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Dilawar Hasan
مقتل میں تھا جب چاروں طرف موت کا پہرہ
عاشور کا دن تھا
باندھے تھے کمر ظلم پہ جب لشکر اعدا
عاشور کا دن تھا
جب پانی کے اظہار پہ پڑتے تھے طمانچے
اور ظلم نےء تھے
جب پیاس کی شدت سے تڑپتی تھی سکینہ
عاشور کا دن تھا
مقتل میں تھا جب۔۔۔
جب شہ نے سناں کھینچی تھی اکبر کے جگر سے
روتے تھے فرشتے
جب شہ نے مدد کے لئے بابا کو پکارا
عاشور کا دن تھا
مقتل میں تھا جب۔۔۔
جب لاشہء قاسم پہ ستم کرتے تھے سیاد
ماں کرتی تھی فریاد
جب بالوں کو بکھرائے ہوے بیٹھی ہوی تھی کبرا
عاشور کا دن تھا
مقتل میں تھا جب۔۔۔
جب ہاتھ کٹے دشت میں عباس جری کے
دریا سے نہ پلٹے
جب شاہ کمر تھام کے فرماتے تھے بھیا
عاشور کا دن تھا
مقتل میں تھا جب۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.