Janasheen e Payambar Ho Kyun Na Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
جانشین پیمبر ہو کیوں نہ علی وہ بھی مختار ہے یہ بھی مختار ہے
دین کو خون سے سینچنے کے لیے وہ بھی تیار ہے یہ بھی تیار ہے
باپ پر کبریائی کا دھوکا ہوا اور وفاؤں نے بیٹے کو سجدہ کیا
دست وحدانیت کا تراشہ ہوا وہ بھی شہکار ہے یہ بھی شہکار ہے
اک طرف ہے در خانہ کبریا ایک جانب ہے شبیر کا تعزیہ
جس سے جی چاہے دل کھول کر مانگ لو وہ بھی دربار ہے یہ بھی دربار ہے
اک نے سمجھا نہیں رتبہ مرتضی اک نے اتنا بڑھایا خدا کہہ دیا
نقص دونوں میں کچے عقیدے کا ہے وہ بھی بیمار ہے یہ بھی بیمار ہے
ایک دست محمد سے باندھی گئی اک سقیفہ میں خود ہی پہن لی گئی
فرق اب اصلی نسلی کا خود ڈھونڈئیے وہ بھی دستار ہے یہ بھی دستار ہے
اک نے بنت اسد کو دیا راستہ ایک سے کوئی آگے نہیں بڑھ سکا
وہ جدار حرم ہے یہ خط جری وہ بھی دیوار ہے یہ بھی دیوار ہے
روز عاشور بڑھ کر سر کربلا خون قاسم نے یہ راز افشاں کیا
صلح شبر ہو یا جنگ شبیر کی وہ بھی انکار ہے یہ بھی انکار ہے
غار میں مار کے ڈر سے روئے کوئی اور تیغوں کے سائے میں سوئے کوئی
اب جسے چاہیے آپ اپنائیے وہ بھی کردار ہے یہ بھی کردار ہے
آپ سجدوں پہ سجدے کیے جائیے اور قرآن دھو کر پیئے جائیے
سچ تو یہ کہ عشق علی کے بنا وہ بھی بیکار ہے یہ بھی بیکار ہے
اک نے تیغ تبسم سے حملہ کیا اک کی نظروں پہ لاکھوں کا لشکر رکا
کمسنی اور جوانی پہ مت جائیے وہ بھی کرار ہے یہ بھی کرار ہے
دیکھ کر حملہ نعرہ حیدری سن کے نایاب تقریر بنت علی
کفر و بدعت کے دل کیوں نہ گھٹنے لگے وہ بھی تلوار ہے یہ بھی تلوار ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.