Hatim Ka Makan Aur Hai Haider Ki Gali Aur
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
حاتم کا مکاں اور ہے حیدر کی گلی اور
کہنا نہیں پڑتا یہاں سائل کو کبھی اور
ان عقل کے اندھوں کو بھلا کون بتائے
ہوتا ہے خدا اور نہ ہوتا ہے علی اور
اے بنت اسد جلد پہنچ جاؤ حرم میں
چلتا ہوا کعبہ نہ چلا آئے تری اور
بھیجا نہ گیا کوئی بھی قرآن دوبارہ
لکھی نہ گئی نہج بلاغہ بھی کوئی اور
سلمان یہ کہتے تھے مدینے کے فقیرو
دیکھا ہے کوئی فاتح خیبر سا غنی اور
خطبات علی اسماء حسنی سے ملائے
کچھ اور تصور میں تھا تصویر بنی اور
کچھ اور محمد کے نواسے بھی تو ہوتے
جز فاطمہ ہوتی جو کوئی بنت نبی اور
سلمان بتاتے ہیں علی آئیں تو لاشہ
جاگ اٹھتا ہے بڑھ جاتی ہے چہرے کی خوشی اور
ہم ذکر علی کرتے ہیں ہادی سے خدا تک
اپنا نہ جلی اور ہے نہ اپنا ولی اور
ہم شکل پیمبر کی جبیں پر ہے پسینہ
تخلیق نہ ہو جائیں سوا لاکھ نبی اور
حیدر کی ثنا پر یہی دل کہتا ہے اکبر
ہاں اور ابھی اور ابھی اور ابھی اور
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.