Madh karni hai Fatima ki mujhe
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
لب پیغمبر آخر کا وظیفہ زہرا
چشم قرآں سے جو دیکھو تو صحیفہ زہرا
عصمت و عفت و حکمت کا خزینہ زہرا
عبد و معبود کے مابین وسیلہ زہرا
اس وسیلے کی اگر رہنمائی نہ ملے
خود رسولوں کی دعاؤں کو رسائی نہ ملے
باخدا حاکمہء کون و مکاں ہیں زہرا
دہن آیات میں قرآں کی زباں ہیں زہرا
مصرعہء حضرت چشتی میں نہاں ہیں زہرا
دیں ہے شبیر تو شبیر کی ماں ہیں زہرا
حق کی تبلیغ کے پیغام میں کیا رکھا ہے
یہ جو ہٹ جائیں تو اسلام میں کیا رکھا ہے
فرض تہذیب عقیدت کو نبھانا ورنہ
اقرے آیہ کی طرح سر کو جھکانا ورنہ
عظمت مادر حسنین بتانا ورنہ
بے اجازت در زہرا پہ نہ آنا ورنہ
حق نے بخشی ہے جو توقیر وہ جا سکتی ہے
ملک الموت تجھے موت بھی آ سکتی ہے
عشق توحید ہے توحید کا عرفان ہیں یہ
عشق اقرار نبوت ہے تو ایقان ہیں یہ
عشق ہے خنکیء دل خون کا دوران ہیں یہ
عشق ایمان ہے ایمان کی پہچان ہیں یہ
اپنے ایماں کو تذبذب سے مبرا نہ کیا
وہ کہیں کا نہ رہا جس نے تبرا نہ کیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.