Jab Mola Aayenge
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Nadeem Sarwar
ساری دنیا میں اجالا نور کا ہو جائے گا
خانہ کعبہ کی چھت اک علم لہرائے گا
اے عزادارو سنو گے جلد مولا کی صدا
قائم آل محمد عسکری کا مہہ لقا
آرہا ہے آرہا ہے مرحبا صد مرحبا
مجلس شبیر میں اب شور گریہ دیکھنا
پرسہ دارو فرش غم پر اپنا مولا دیکھنا
دیکھنا ایک روز منظر اس طرح کا آئے گا
منظروں پر ایک منظر منتقل ہو جائے گا
ہاں یہی منظر قیامت کی خبر بن جائے گا
ساری دنیا میں اجالا نور کا ہو جائے گا
خانہ کعبہ کی چھت پر اک علم لہرائے گا
آئے گا جب حیدری تلوار کا وہ ورثے دار
دیکھنا چلتی ہے کیسے تیغ شیر کردگار
پھر زمین و آسماں تک ایک ہی ہوگی پکار
شاہ مرداں شیر یزداں قوت پروردگار
لا فتی الا علی لا سیف الا ذوالفقار
سرخ آندھیاں اٹھیں گی پھر سمجھ میں آئے گا
جس کی دنیا منتظر تھی پھر وہ منظر آئے گا
موسم انصاف لے کر میرا مولا آئے گا
کفر حجروں میں چھپے گا در بدر ہو جائے گا
مختصر لشکر امام عصر کا چھا جائے گا
چاند نرجس کا فلک سے جب زمیں پر آئے گا
آئیں گے سارے فرشتے اولیاء و انبیاء
آب کوثر کی سبیلیں بھی لگیں گی جا بجا
ان کے آتے ہی ستارے خود زمیں پر آئیں گے
دیکھنا شہر خموشاں میں دیے جل جائیں گے
دیکھنا اس طرح مولا مجلسیں کروائیں گے
مجلسوں میں کربلا والے بلائے جائیں گے
نعرہ حیدر لگے گا پنجتن جب آئیں گے
دیکھنا ان مجلسوں میں ہر شہید آ جائے گا
پھر تو وہ ماتم کریں گے آسماں ہل جائے گا
فرش مجلس سید سجاد خود بچھوائیں گے
مرثیہ پڑھتے ہوئے بابا کا اکبر آئیں گے
حضرت عباس بھی اپنے علم کو لائیں گے
نوحہ اک ریحان سے مولا میرے لکھوائیں گے
پھر یہ نوحہ ساتھ میں سرور کے سب پڑھوائیں گے
اکبر و عباس و قاسم کے لیے گریہ کناں
روئیں گے ماتم کریں گے جب امام انس و جاں
فاطمہ زہرا کی آئے گی یہ آواز فغاں
اے غریب و بے وطن اے کربلا والے حسین
تیرا نانا کر رہا ہے تیری مظلومی پہ بین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.