Chala main wada nibhanay salam maa ke mazar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Safre Imam Hussain recited by Nadeem Sarwar
چلا میں وعدہ نبھانے سلام ماں کے مزار
سلام نانا کے روضے سلام ماں کے مزار
میری شریک سفر بن کے ساتھ چل اماں
سفر پہ جاتا ہوں کپڑے میرے بدل اماں
لباس خلد سجا دے بدن پہ پھر اک بار
میں تیرا دین بچاؤں گا اے میرے نانا
میں اپنا خون بہاؤں گا اے میرے نانا
حسین جاتا ہے مرنے سلام ماں کے مزار
دیئے جلانے کو نانا تمہارے روضے پر
ضرور آئے گی صغری ہر ایک شام و سحر
خدا کرے رہے روشن سدا تمہارا مزار
دعا کرو کوئی سر بے ردا نہ ہو اماں
نماز شوق شہادت قضا نہ ہو اماں
نہ آئے میرے چمن پہ ستم کی گرد و غبار
تمام پھول سے بچے ہیں اور گرم ہوا
ہمارے خون کی پیاسی ہے فوج ظلم و جفا
سفر میں کوئی شجر بھی نہیں ہے سایہ دار
تمہارے جیسا ہے نانا یہ میرا لال اکبر
دعا کرو نہ لگے اس کو آسماں کی نظر
لٹے نہ دور وطن سے ہمارے دل کا قرار
میری سکینہ کہاں اور رسن کے بند کہاں
زمین گرم پہ چلنا اسے پسند کہاں
قدم وہ پھول سے نازک وہ راستے پر خار
ہاں ایک پھول تو ایسا ہے جو کھلا بھی نہیں
نہ پائے پانی تو کر سکتا وہ گلا بھی نہیں
وہ جس کے دہن سے آتی ہے دودھ کی مہکار
یہی ہے سرور و ریحان زندگی کا شرف
کبھی زیارت کرب و بلا کبھی ہے نجف
انہی فضاؤں میں آتی ہے شاہ دیں کی پکار
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.