Luti kin fizaon mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Mirza Sikander Ali
لٹی کن فضاؤں میں آل پیمبر
نہ میں کہہ سکوں گا نہ تم سن سکوگی
ہوا کیسے خالی علی کا بھرا گھر
نہ میں کہہ سکوں گا نہ تم سن سکو گے
لگی دل پہ برچی جگر منہ کو آیا
صدا آئی مقتل سے بابا کہاں ہو
چلے کس کا لاشہ اٹھانے کو سرور
---نہ میں کہہ سکوں گا
---ہوا کیسے خالی
وہ خون خوار چہرہ وہ وحشی ہوایں
وہ سنسان جنگل وہ ماں کی دعائیں
کہاں سوگےء جاکے جھولے سے اصغر
---نہ میں کہہ سکوں گا
---ہوا کیسے خالی
بڑا شمر خنجر لیےء کس کی جانب
پکارا تھا مقتل سے کس نے علی کو
نظر آیا سر کس کا نوکِ سناں پر
---نہ میں کہہ سکوں گا
---ہوا کیسے خالی
کہوں ام لیلیٰ کا میں حال کیسے
بیاں کیا ہو کلثوم کی بے بسی کا
اتاری گئی کیسے زینب کی چادر
---نہ میں کہہ سکوں گا
---ہوا کیسے خالی
نہ پوچھو نقاہت سی طاری تھی کس پر
نہ پوچھو کسے غش پہ غش آ رہے تھے
اب ایسے میں جلنے لگا کس کا بستر
---نہ میں کہہ سکوں گا
---ہوا کیسے خالی
ستایا تھا غربت میں کس کو شقی نے
کہوں کیسے رخسار تھے کس کے زخمی
طمانچے لگاتا تھا کس کو ستمگر
---نہ میں کہہ سکوں گا
---ہوا کیسے خالی
وہ بے چادری وہ اسیری کا عالم
وہ پر حول صحرا وہ بے دفن لاشے
وہ شام غریباں کا دل سوز منظر
---نہ میں کہہ سکوں گا
---ہوا کیسے خالی
وقار آہ کس دل سے اب میں بتاؤں
جو گزری ہے زینب کے قلب حزیں پر
وہ بازار و دربار کوفے کا منظر
---نہ میں کہہ سکوں گا
---ہوا کیسے خالی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.