Bhayre darbar mein roti rahi khari Zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
بھرے دربار میں روتی رہی کھڑی زہرا
نہ جانے کس طرح حق مانگتی رہی زہرا
سند کے ٹکڑے ہوا میں اڑا کے ہنسنے لگا
رسول زادی سے گستاخ ایسے کہنے لگا
بتا وہ کون سی جاگیر ہے تیری زہرا
حسن حسین سے سچے گواہ بھی جھٹلائے
رلا کے بی بی کو ظالم ذرا نہ شرمائے
بھلا نہ پائے گی امت کی بے رخی زہرا
یہ اس کی بیٹی ہے جس نے دو لخت چاند کیا
وہ جس کے نور نے ہر روشنی کو ماند کیا
اسے ستاؤ نہ دکھیاری ہے بڑی زہرا
نبی کے بعد یہ کیا ہو گیا زمانے کو
کیوں کلمہ گو ہیں چلے تیرا گھر جلانے کو
سہے گی کس طرح تو یہ ستمگری زہرا
سیاہ بال جو ماں کے سفید تر دیکھے
توقیر کیسے کہوں بیٹیوں نے سر پیٹے
گئی تھی جس طرح گھر ہے تھکی تھکی زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.