Gar Ali Nahi Aatay
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
عشق جس سے کرتے ہیں اس کی بات بھی مانیں
اسوہ نبی و یاعلی ہر قدم پر اپنائیں
جتنے کام اچھے ہیں ان کو کل پہ مت ٹالیں
تنگ دست مومن کی دستگیری فرمائیں
آج سے عمل کیجئے کل کبھی نہیں آتی
کچھ نہیں رکھا واللہ فلسفہ کی بحثوں میں
معرفت نہیں ملتی مکتبی کتابوں میں
کچھ اثر نہیں باقی واعظوں کی ڈانٹوں میں
اب کوئی نہیں آتا مولوی کی باتوں میں
بے ولائے آل نبی آگہی نہیں آتی
بھیک بھی نہیں ملتی پیٹ بھی نہیں بھرتا
علم بھی نہیں ملتا ان کے در پر آئے بنا
تجربہ ہے یہ میرا یعنی سبط جعفر کا
دل پہ چوٹ کھائے بنا ان سے لو لگائے بنا
لاکھ مصرعے کہہ لیجے شاعری نہیں آتی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.