Aisa koi beemar hai Sajjad se hat kar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
ایسا کوئی بیمار ہے سجاد سے ہٹ کر
رکھ دے جو بنا تیغ کے دربار الٹ کر
پہنا دے مجھے کاش وہ زنجیر زمانہ
چلتی رہی مولا کے جو قدموں سے لپٹ کر
دادا نے بھی ٹھکرائی تھی پوتے نے بھی رد کی
دیکھا نہیں سجاد نے دنیا کو پلٹ کر
میں نام پہ عابد کے پہنتا ہوں جو بیڑی
آزادیاں آ جاتی ہیں قدموں میں سمٹ کر
ہم پر تیری باتوں کا اثر ہو گا نہ واعظ
جا اور کسی بزم میں یہ ڈانٹ ڈپٹ کر
تو ناطق قرآن سے الفت نہیں رکھتا
کیا فائدہ ہو گا تجھے قرآن کو رٹ کر
تم عابد بیمار کو بیمار نہ سمجھو
دم لے گا ہزاروں سے اکیلے ہی نمٹ کر
بے چینیاں رہتی ہیں صدا میرے بدن کو
ملتا ہے سکوں ماتم زنجیر سے کٹ کر
جو سید سجاد کے پیرو ہیں تکلم
حق بات وہ کرتے ہیں سر دار بھی ڈٹ کر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.