Lelo zainab salaam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Ali Yazdan
الوداع الوداع اے بہن الوداع
تھا یہ شہ کا کلام آخری
لے لو زینب سلام آخری
ختم ہے زندگی کا سفر
اب تو سانسیں بھی ہے مختصر
جا رہے ہیں شہادت کو ہم
اب نہ آیینگے ہم لوٹ کر
ہے یہ پیاسے کی شام آخری
لے لو زینب سلام۔۔۔
تھا یہ شہ کا کلام۔۔۔
عصر کا وقت جانے کو ہے
تیرگی رن میں چھانے کو ہے
ڈھلنے والا ہے سورج بہن
شام عالم آنے کو ہے
شاہ کا ہے دوام آخری
لے لو زینب سلام۔۔۔
تھا یہ شہ کا کلام۔۔۔
عون و اکبر کو میں کھو چکا
چھد چکا بے زباں کا گلا
اب ہے فوج ستم اور میں
اور زخمی ہے سینہ میرا
بر زباں ہے کلام آخری
لے لو زینب سلام۔۔۔
تھا یہ شہ کا کلام۔۔۔
سن کے قول شہ پر محن
صبر درکار ہے خستہ تن
اب تو شہداء کے محور میں ہاں
میری مانجای میری بہن
بس ہمارا ہے نام آخری
لے لو زینب سلام۔۔۔
تھا یہ شہ کا کلام۔۔۔
بعد میرے تیرا معرکہ
کوفہ اور شام میں ہے سجا
شیر دل خواہر شاہ دیں
تجھکو کرنا ہے سر بہ خدا
اب ہے میرا قیام آخری
لے لو زینب سلام۔۔۔
تھا یہ شہ کا کلام۔۔۔
اے سکینہ علیک سلام
دے رہا ہے صدا تشنہ کام
پھر نہ پاؤ گی لہجہ میرا
سن لو آ کر بصد اہتمام
گفتگوے امام آخری
لے لو زینب سلام۔۔۔
تھا یہ شہ کا کلام۔۔۔
جب ہو عابد وطن واپسی
میرے شیعوں سے کہنا یہی
یاد کر لے میری پیاس کو
جب پیےء ٹھنڈا پانی کبھی
دینا میرا پیام آخری
لے لو زینب سلام۔۔۔
تھا یہ شہ کا کلام۔۔۔
دایم و یزداں شہ کے سخن
سن کے روے زمین و زمن
بازوؤں میں رسن جب بندھے
صبر کرنا اے میری بہن
کام یہ تشنہ کام آخری
لے لو زینب سلام۔۔۔
تھا یہ شہ کا کلام۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.