Zahra ki tarah zaeefa dikhne lagi Sakina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Markazi Matmi Dasta MSO Sialkot
زہرا کی طرح ضعیفہ دکھنے لگی سکینہ
پہلو پہ ہاتھ رکھ کے چلنے لگی سکینہ
ہائے مانگ رہی ہے جو یہ پانی باخدا
بھائی کی بیڑیوں پے ہی اس نے ہے ڈالنا
خود پانی نہیں لوگو پینے لگی سکینہ
بابا کے غم میں رونے پہ ٹوکا نہ کسی نے
نہیں مارے بی بی زہرا ہائے آپ کو طمانچے
پر روئی تو طمانچے کھانے لگی سکینہ
اس کی ملی چچا سے نیزے پے جو نظر
اپنے چچا کو کر کے یہ بچی سلام رو کر
رخسار اپنے زخمی دکھانے لگی سکینہ
رک جائے خون آنکھوں سے بھائی کے جگر کا
دیکھے نہ حال اس کا یوں کر کر کے یہ دعا
بالوں سے زخم اپنے چھپانے لگی سکینہ
شبیر کی آنکھوں سے ہوئے آنسو تب رواں
جب حال سناتے دم یہ لیتی ہے ہچکیاں
پھر سانس اپنے رو کر کھونے لگی سکینہ
ذیشان رکھا اس نے بابا کے سر پہ سر
اس وقت ہو گیا برپا زندان میں حشر
جیسے ہی روتے روتے سونے لگی سکینہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.