Kya mere jawan laal ke marjane ke din thay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mir Hasan Mir
کیا میرے جواں لال کے مرجانے کے دن تھے
جیتی ہے وہ ماں جس کے گزر جانے کے دن تھے
کیا میرے جواں لال کے مرجانے کے دن تھے
پیاسے کو مار کر بھی نہ ظالم نے دم لیا
سر اس کا میرے سامنے اس نے قلم کیا
آرام تھوڑی دیر بھی پایا نہ خاک پر
ہائے پھر سے شروع ہوگیا اس لال کا سفر
بازار میں کب چاند سا سر جانے کے دن تھے
تھی جو ہمارے گھر میں نشانی رسول کی
زینب ردا میں اپنی جسے پالتی رہی
اٹھ اٹھ کے جس کو چومتے رہتے تھے رات بھر
شبیر جی رہے تھے جسے دیکھ دیکھ کر
اس چہرے کے کیا خاک میں بھر جانے کے دن تھے
لگ جائے نہ نظر میرے یوسف جمال کو
دیکھا نظر نہ بھر کے کبھی اپنے لال کو
ہے گیسوؤں میں خاک کوئی صاف تو کرو
زینب کی میں کنیز ہوں انصاف تو کرو
برچھی کہاں وہ دل میں اتر جانے کے دن تھے
آیا یہ جب جہان میں پھوپھی نے خوشی خوشی
آزاد اک کنیز تھی کی شیریں نام کی
اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہا تھا نہ فکر کر
بارات لے کے آؤں گی اس کی میں تیرے گھر
پہنچا وہاں نہ اس کے جدھر جانے کے دن تھے
وعدہ کیا تھا سر پہ جو سہرا سجاؤں گا
گھبرا نہ صغری میں تجھے لینے کو آؤں گا
دہلیز پر ہے بیٹھی تکلم وہ غمگسار
چھ ماہ سے ہے اس کو برادر کا انتظار
پردیس سے یہ لوٹ کے گھر جانے کے دن تھے
نازک بدن پہ زخم نہ آنے دیا کبھی
میں نے نہ اس کو دھوپ میں جانے دیا کبھی
نیزے پہ سر ہے آج بدن جلتی ریت پر
پردیس میں یہ آ کے نہیں تھی مجھے خبر
محنت کی کمائی یوں بکھر جانے کے دن تھے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.