Gham se mere bachon ko bachana meri Fizza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Nazim Party
غم سے میرے بچوں کو بچانا میری فضّہ
ہے تیرے حوالے یہ گھرانا میری فضّہ
شبّرؑ کیلئے دو دو کفن رکھنا بنا کر
تیروں بھرا تابوتِ حسنؑ آئے گا جب گھر
تابوت کو زینبؑ سے چھپانا میری فضّہ
ایک دور کڑا تم پہ ابھی آنا ہے بی بی
بازار میں بے پردہ تمہیں جانا ہے بی بی
یہ بات نہ زینبؑ کو بتانا میری فضّہ
زینبؑ میری بازار میں جائے گی کُھلے سر
ہر موڑ پر ملعونوں سے کھائے گی یہ پتھر
ہر موڑ پر ساتھ اُس کا نبھانا میری فضّہ
رکھ لینا کئی چادریں سامانِ سفر میں
رکھ لینا ردائیں سبھی جو بھی ملیں گھر میں
رن کیلئے جب ہونا روانہ میری فضّہ
دیکھو ابھی معصوم بہت ہیں میرے بچے
غم سے ابھی مغموم بہت ہیں میرے بچے
تم دور کہیں ان سے نہ جانا میری فضّہ
کی نورعلیؔ فاطمہ زہراؑ نے وصیت
بچوں کو میرے صبر کی تم کرنا ہدایت
رو کر مجھے مت اُن کو رُلانا میری فضّہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.