Quran o Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
اللہ و پیمبر کے مددگار ہیں دونوں
قرآن و علی علم کا معیار ہیں دونوں
خود کہتے ہیں کفار یہ دعوی نہیں میرا
صفین کا لشکر ہو یا ہو گھاٹ کا پہرہ
غازی کے لئے ریت کی دیوار ہیں دونوں
عاشق میرے مولا کے ہیں دونوں ہیں وفادار
اک حضرت عیسی ہیں تو اک میثم تمار
حیدر کی محبت میں سر دار ہیں دونوں
فطرس یہی کہتا ہوا اڑتا ہے ہوا میں
کعبے میں دعا مانگ لو یا کرب و بلا میں
شبیر شہنشاہ کے دربار ہیں دونوں
کام آگئی تربت میں میری الفت حسنین
اپنے ہی عقیدے کے ملے مجھ کو نکیرین
میری طرح مولا کے عزادار ہیں دونوں
اک سجدہ معبود سے منہ موڑ رہا ہے
اک حلقہ ماتم سے ہمیں توڑ رہا ہے
تم کچھ بھی کہو اصل میں غدار ہیں دونوں
مارے گئے تلوار سے جب مرحب و عنتر
اصحاب پیمبر سے کہا موت نے ہنس کر
دو آئے تھے میدان میں اب چار ہیں دونوں
کانٹے کبھی پھول کی طرح ہو نہیں سکتے
سوتے ہیں تو سونے دو انہیں پاس نبی کے
یہ فاطمہ زہرا کے گنہگار ہیں دونوں
اک ہے شب معراج پیمبر سے مخاطب
اک ہے سر دربار ستمگر سے مخاطب
لہجے میں مگر حیدر کرار ہیں دونوں
اک کو دیئے افکار دیا اک کو ترنم
وہ میر حسن میر ہو یا میر تکلم
یہ میر رضی میر کے شاہکار ہیں دونوں
عباس کے شاگرد علی کے ہیں نواسے
موت ان سے ہے ڈرتی یہ نہیں ڈرتے قضا سے
زینب کے پسر جعفر طیار ہیں دونوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.