Nikla Hai Janaza Koi Allah Ke Ghar Se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
نکلا ہے جنازہ کوئی اللہ کے گھر سے
افلاک میں اک شور ہے ماتم کے اثر سے
افسوس کہ مسجد میں نمازی گیا مارا
کچھ کم نہیں یہ حشر قیامت کے اثر سے
زینب سے یہ کہہ دو کہ وہ دل کھول کے روئے
شبیر کی ہمشیر ہے رونے کو نہ ترسے
عباس ذرا زینب مضطر سے خبردار
فریاد میں ہٹ جائے نہ چادر کہیں سر سے
ہاں بھول نہ جانا انہیں کوفے کے مکینوں
گزریں گیں یہ شہزادیاں اس راہ گزر سے
اصحاب بھی سن پائے نہ جس بی بی کی آہٹ
سر ننگے وہی گزرے گی اس راہ گزر سے
شبیر کو یاد آگئی خود اپنی سکینہ
زینب کو ہٹایا گیا جب لاش پدر سے
یاد آگیا زینب کو وہ پہلوئے شکستہ
رومال ہٹایا گیا بابا کے جو سر سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.