Maa Kaise Bhulaye Gi Chehra Ali Akbar Ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Syed Ali Naqvi
ماں کیسے بھلائے گی چہرا علی اکبر کا
یاد آئے گا لیلی کو سینہ علی اکبر کا
منظر وہ قیامت کا بھولے گی نہیں لیلی
جب لوٹ کے مقتل سے آئے تھے شہ والا
تھا باپ کے ہاتھوں پر لاشہ علی اکبر کا
جب ایڑیاں رگڑیں تھیں شبیر نے دیکھا تھا
ماں دیکھ رہی تھی جب وہ ہچکیاں لیتا تھا
اور دیکھا تھا زینب نے گرنا علی اکبر کا
کس طرح خدا جانے یہ باپ نے دیکھا تھا
بیٹے کے کلیجے میں ٹوٹا ہوا نیزہ تھا
زخمی تھا بہت رن میں سینہ علی اکبر کا
جس دم علی اکبر کے مرنے کی خبر پائی
شبیر سے رو رو کے زینب نے کہا بھائی
میں سہہ نہیں پاؤں گی صدمہ علی اکبر کا
ہاں کوئی جواں سر پہ جب سہرا سجائے گا
یاد آئے گا لیلی کو اٹھارہ برس والا
اب جینے نہیں دے گا جانا علی اکبر کا
سرور نے کہا لیلی وہ چھوڑ کے نا جاتا
ماں باپ کا غم کیا ہے اکبر کو سمجھ آتا
مقتل میں اگر ہوتا بیٹا علی اکبر کا
صغری نے سنا ہوگا ذیشان و علی کیسے
جب ماں نے کہا ہوگا صغری سے وطن جا کے
ہئے مار گیا ہم کو مرنا علی اکبر کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.