Dhoondne nikle thay jo dunya mein Haider doosra
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ڈھونڈنے نکلے تھے جو دنیا میں حیدر دوسرا
مل نہیں پایا انہیں اب تک قلندر دوسرا
ہے کہاں جبریل جو رضوان لایا ہے لباس
کیا علی نے رکھ لیا ہے گھر میں نوکر دوسرا
ہم تمہیں دکھلائیں گے یوسف علی کی آل میں
تم نہ دکھلا پاؤ گے نبیوں میں اکبر دوسرا
اس کو مارا ہے علی نے یہ علی کا کام ہے
دیکھ لو ہے پہلے حصے کے برابر دوسرا
عام دروازے سے جائیں کیوں خواص کبریا
ہو گا کعبے میں علی کے واسطے در دوسرا
لے تو آئے ہیں سقیفہ والے رہبر دوسرا
لائیں گے لیکن کہاں سے خم کا ممبر دوسرا
کہہ رہی ہیں یہ ادائیں اصغر بے شیر کی
چاہیے ان مٹھیوں کو باب خیبر دوسرا
دیکھ کر سجاد کو میر و تکلم کہتے ہیں
دے دیا شبیر نے گھر میں سخنور دوسرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.