Raaz Muqatta'at Ka Hamraaz Aaye Ga
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
راز مقطعات کا ہمراز آئے گا
قرآں علی کا لکھا ہوا ساتھ لائے گا
شان نزول آیتوں کی خود بتائے گا
مکی سے مکی مدنی سے مدنی ملائے گا
فر فر صحیفہ بولے گا اس کی جناب میں
وہ جان ڈال دے گا خدا کی کتاب میں
ہو گا امام وقت یوں مصروف کارزار
کاندھے پہ بے نیام رکھی ہو گی ذوالفقار
اللہ ہو گا خود ولی اللہ پر نثار
تلوار خود کہے گی جری وار وار وار
فہرست دیں گے دشمن آل رسول کی
پھر دیکھ کیا کرے گی سہیلی بتول کی
تنظیم روزگار کا لازم جب آئے گا
تبدیلیاں بشر کی وہ فطرت میں لائے گا
دنیا کو اپنا حق تصرف دکھائے گا
انساں پھر اپنی سوچ سے بھی آگے جائے گا
خیرات میں امام سے پائے گا معجزات
مٹی کا آدمی بھی دکھائے گا معجزات
ہو گی قضا کے ہاتھ میں جینے کی جب امنگ
آ جائے گا ہر ایک بشر زندگی سے تنگ
ابلیسیت دکھائے گی دنیا کو اپنا رنگ
نائب خدا کا آ کے لڑے گا خدا کی جنگ
مٹ جائے گا بدی کا نشاں کائنات سے
شیطان مارا جا گا مہدی کے ہاتھ سے
یوں آس ہے ظہور کی دل کے دیار میں
اکبر جو موت آ بھی گئی انتظار میں
پھر بھی تڑپ رہے گی دل بے قرار میں
ہم منتظر رہیں گے ہمیشہ مزار میں
دے گا صدائیں جب بھی ہمیں وقت کا حسین
قبروں سے ہم پکاریں گے لبیک یا حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.