Bayan aayat ko aayat kar rahi hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
بیاں آیت کو آیت کر رہی ہے
ردا سر کی تلاوت کر رہی ہے
علی اکبر ہے اپنی بندگی میں
اذاں اپنی عبادت کر رہی ہے
خدا محفوظ رکھے کربلا کو
خدائی کی حفاظت کر رہی ہے
یہ زینب ہے بھرے دربار میں جو
امامت کی امامت کر رہی ہے
جناب فاطمہ زہرا کے فاقے
ربوبیت بھی بیعت کر رہی ہے
کلی چٹخے تو سمجھو فطرت حق
علی اصغر کی مدحت کر رہی ہے
یہ پیروں میں جو بیڑی ہے یہ میری
عقیدت کی وضاحت کر رہی ہے
بنا مہدی کے حج کعبے کا کیسا
ابھی دنیا زیارت کر رہی ہے
علم اور تعزیے کی گفتگو کو
فقط زینب سماعت کر رہی ہے
ادب اکبر یہ مدح کربلا ہے
اسے زہرا سماعت کر رہی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.