Shehar e Sarwar Ki Aab O Hawa Aur Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup recited by Mir Hasan Mir
شہر سرور کی آب و ہوا اور ہے
جنتیں اور ہیں کربلا اور ہے
میں ہوں بیمار جانے دے کرب و بلا
اے طبیب اس مرض کی دوا اور ہے
دوسرا کوئی شبیر کیسے ملے
کیا خدا کے علاوہ خدا اور ہے
ساتھ پھولوں کے سر بھی چڑھاؤ یہاں
مقبرے اور ہیں تعزیہ اور ہے
اے مفسر بتا کیا تماشہ ہے یہ
آیتیں اور ہیں ترجمہ اور ہے
دوسروں سے علی کا تقابل ہی کیا
حادثے اور ہیں معجزہ اور ہے
ہنس کے دیوار کعبہ یہ کہنے لگی
ام حیدر تیرا راستہ اور ہے
بولیں مریم تقابل نہ کرنا میرا
کبریا کی قسم فاطمہ اور ہے
حرملہ اور حر کیسے اک ساتھ ہوں
لعنتیں اور ہیں مرتبہ اور ہے
آل احمد کہاں اور صحابہ کہاں
بانٹنا اور ہے مانگنا اور ہے
دوغلے مفتیو اپنی حد میں رہو
اب بھی غیبت میں اک مرتضی اور ہے
یہ رجب سے کہا ماہ شعبان نے
مانتا ہوں تیرا مرتبہ اور ہے
خوان شاہی کہاں اور تبرک کہاں
لذتیں اور ہیں ذائقہ اور ہے
عیرے غیرے کی مدحت میں کرتا نہیں
میں ہوں نایاب میری انا اور ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.