Yeh Saari Kainat Hai Qaim Imam Se
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
یہ ساری کائنات ہے قائم امام سے
باقی خدا کا نام ہے مہدی کے نام سے
سورج کو سارے رستے بتاتا ہے خود امام
مشرق ہے یہ یہاں سے نکلنا ہے تیرا کام
تھک جائے گر سفر میں تو پھر بھی ہے اک مقام
مغرب ہے میرے قدموں میں کرنا یہی قیام
کہہ دیں جہاں سے واں سے نکلتا ہے آفتاب
مہدی سے پوچھ پوچھ کے چلتا ہے آفتاب
اک پل کو سوچے نہ اگر ہوں شہ زماں
بادل رہیں نہ ابر نہ برسات کا نشاں
پس جائے کائنات پہاڑوں کے درمیاں
دھرتی کے سر پہ آن گرے پل میں آسماں
ان سارے حادثات زمانہ کے سامنے
دیوار کھینچ رکھی ہے میرے امام نے
آنے سے اس کے ہو گی ستم کی کتاب بند
ہو گا ہر ایک مفتیء شر کا نصاب بند
غیبت کا در کھلا تو کھلیں گے حساب بند
مولا کہیں گے ہو گیا توبہ کا باب بند
اپنے پروں سے پہلے محبوں کو آڑ دو
جبریل پھر زمین کو دوزخ میں جھاڑ دو
وہ ہے تو کائنات ہے وہ ہے تو زندگی
وہ ہے تو یہ نماز ہے وہ ہے تو بندگی
وہ ہے تو آ رہی ہے صدا یاحسین کی
وہ ہے تو ہو رہا ہے جہاں میں علی علی
اب جو خلاف ذکر علی لب ہلائے گا
دنیا سے بے حساب جہنم میں جائے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.