Nigah e ishq mein izzat ma'ab thi hi nahi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
نگاہ عشق میں عزت مآب تھی ہی نہیں
ابوتراب سے پہلے تراب تھی ہی نہیں
کتاب پڑھ کے سنائی علی نے بچپن میں
کتاب وہ جو بظاہر کتاب تھی ہی نہیں
علی کے چاہنے والوں کی منزلیں ہیں الگ
سنور گئی ہے جو قسمت خراب تھی ہی نہیں
علی کے مستوں کی مستی میں زندگی گزری
کسی کو وحشت روز حساب تھی ہی نہیں
نشے میں ہوتا تو ذکر علی پہ خوش ہوتا
ترے پیالے میں زاہد شراب تھی ہی نہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.