Aa Gayin Fatima
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
جبرائیل امیں دے رہے ہیں صدا آگئیں فاطمہ
آج خوش ہیں بہت اشرف الانبیا
آگئیں فاطمہ
عرش سے فرش تک نور کا ہے سماں
آئی عالم میں گیارہ اماموں کی ماں
دور عالم کا سارا اندھیرا ہوا آگئیں فاطمہ
مصطفی اور حسنین اور مرتضی
حکم خالق سے جب ہو گئے ایک جا
پھر درودوں کی بارش میں زیر کساء
آگئیں فاطمہ
جس کے در سے ملک رزق پاتے رہے
اور بن بن کے خیاط آتے رہے
بھیک لینی ہے جا جلدی کشکول لا
آگئیں فاطمہ
میں گناہگار کیا میری اوقات کیا
ایک آنسو کے بدلے صلہ یہ ملا
خلد سے خود میرے حق میں کرنے دعا
آگئیں فاطمہ
میں حسن مشکلوں میں گھرا جب کبھی
میں نے دربار زہرا میں فریاد کی
ختم ہونے نہ پائی تھی میری دعا
آگئیں فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.