Zulmat Nishan Hai Dahar Tu Hai Roshni Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
ظلمت نشاں ہے دہر، تو ہے روشنی، علی
لرزاں ہے جس سے موت بھی، وہ زندگی علی
ایسی نہیں ہے اور کوئی قرب کی مثال
ختم رسل ہے چاند، تو ہے چاندنی علی
تو وہ امیر ہے کہ ترے سب فقیر ہیں
جیسا ہے تو نہیں کوئی ایسا غنی علی
مشغول زہد اور بھی برسوں رہے مگر
دنیا میں ہے مثال تری بندگی علی
ہے تیری ذات ہی سے ولایت کی ابتدا
سب اولیاء غلام ہیں تیرے ولی علی
پیدا کیا حرم میں تجھے ذات پاک نے
مقصود تھی جہاں میں تری برتری علی
اس ایک بات پر مجھے کافر کہا گیا
کیوں صبح و شام ہے مرے لب پر علی علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.