Masjid aur musalla dekha lahu lahu hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Shian e Haider Karrar
مسجد اور مصلی دیکھا لہو لہو ہے
کیسی فجر ہوئی ہے کوفہ لہو لہو ہے
آئی ہے لو قیامت کہتا ہے جبرائیل
سر کو ہے پیٹتا جو لوگو ہے میکائیل
جانے خدا کیوں تیرا چہرہ لہو لہو ہے
خالق یہ تیرے بندے دشمن ہوئے تیرے
آیا جو تیرے گھر میں اس کو ہیں وہ گھیرے
میں نے خدایا کعبہ دیکھا لہو لہو ہے
لوگوں نے ہائے بدلا اللہ کے دین کو
مارا ہے سب نے مل کے اللہ کے زین کو
روتی ہیں یہ نمازیں سجدہ لہو لہو ہے
نوحہ علی کا پڑھنے آئے ہیں انبیا
حلقہ بنائے ماتم کرتے ہیں انبیا
پردے میں ہائے مہدی روتا لہو لہو ہے
آؤ خدارا لوگو پرسہ نبی کو دو
ماتم کرو علی کا پرسہ جلی کو دو
سر پیٹتا زمانہ پھرتا لہو لہو ہے
جانے جرار کیا یہ بنت علی کا حال
غازی کو رو کے دیکھے سر پہ ردا وہ ڈال
ہونا یہ کربلا میں پردہ لہو لہو ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.