Nahi mohtaj rehta phir kisi ka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan Askari (a.s)
نہیں محتاج رہتا پھر کسی کا
وہ جس کو مل گیا در عسکری کا
میں کیا کیا عزتیں ان کی بتاؤں
ہیں قائم بھی حوالہ اس ذکی کا
ہیں ان کے مقتدی اشجاع عالم
ہے شاہد خضر ان کی رہبری کا
ہے تاج و تخت سے بڑھ کر یقینا
مزہ اس بادشاہ کی نوکری کا
عطا کرتا ہے ان سے جو بھی مانگو
بڑا لجپال ہے بیٹا نقی کا
مجھے عزت ملی ہے اس قدر جو
ہے یہ انعام ان کی ذاکری کا
میں ان کی شان میں کیا لکھ سکوں گا
قلندر بھی ہے سگ جن کی گلی کا
مجھے توفیق مدحت دی ہے ساحل
بہت ممنون ہوں میں تو سخی کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.