Keh raha hai yehi khudaye Rasool
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w)
کہہ رہا ہے یہی خدائے رسول
ساری دنیا بنی برائے رسول
میں بھی سدرہ کے پار جاؤں گا
گر میں بن جاؤں خاک پائے رسول
اپنے مرکز کو چھوڑ دے سورج
اپنی جانب اگر بلائے رسول
اس کے دل میں سمائے کیسے خدا؟
جس کے دل میں نہیں سمائے رسول
تم نے اس کو بنا دیا استاد؟
چومتا ہے جو نقش پائے رسول
جتنی توحید کی بلندی ہے
نظر اتنے بلند آئے رسول
ناز ان کے نہ کیوں اٹھائے خدا
جن کو کاندھوں پہ خود اٹھائے رسول
صرف حیدر ہی میرا وارث ہے
خم سے آتی ہے یہ صدائے رسول
نعت کہنے لگا ہوں میں راقب
کچھ نہیں یہ بجز عطائے رسول
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.