Alfaz ata hon mujhe kuch itne asar se
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w)
الفاظ عطا ہوں مجھے کچھ اتنے اثر سے
میں نعت نبی کی لکھوں جبریل کے پر سے
کر سکتا ہوں میں اس سے اندھیروں میں اجالے
گر خاک ملے مجھ کو تیری راہگزر سے
احمد کے حسیں نام سے ہی ان میں ضیاء ہے
گر شک ہے تو خود پوچھ لو تم شمس و قمر سے
پھر علم کے اس شہر میں جانا نہیں ممکن
ہے دل میں تیرے بغض اگر علم کے در سے
تم کو بھی نظر آئیں گے جنت کے نظارے
دیکھو گے مدینہ جو کبھی میری نظر سے
پیغام یہی آل محمد نے دیا ہے
حق بات چھپاؤ نہ کبھی موت کے ڈر سے
یہ نور محمد ہی میرا نور ہے لوگو
آواز یہی آتی ہے توحید نگر سے
راقب وہ بہت ٹوٹ کے چاہتا ہے نبی کو
مجھ کو یہی محسوس ہوا شق قمر سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.