Bas wohi lamha meri zeest ka pyara hoga
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w)
بس وہی لمحہ میری زیست کا پیارا ہوگا
جس گھڑی گنبد خضرا کا نظارا ہوگا
خواب میں آ کے مجھے رحمت عالم نے کہا
نعت لکھو کہ کرم تم پہ ہمارا ہوگا
مجھ کو محشر کی کڑی دھوپ میں میرے آقا
آپ کے سایہ رحمت کا سہارا ہوگا
میرے آقا تو مجھے اذن تکلم دے دے
بن تیری نعت کہے کیسے گزارا ہوگا
مجھ کو معلوم ہے جاؤں گا مدینہ راقب
جب بھی حسنین کے نانا کا اشارہ ہوگا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.