Aankhon mein yun tasveer sajai tere dar ki
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w)
آنکھوں میں یوں تصویر سجائی تیرے در کی
ہر سمت ہے اب جلوہ نمائی تیرے در کی
میں ٹھہر گیا اور کی اشکوں سے طہارت
باتوں میں کبھی بات جو آئی تیرے در کی
کس طرح سے ہو گا بھلا شاہی کا طلبگار
جس کو بھی میسر ہے گدائی تیرے در کی
محسوس ہوا آ گئے افلاک سمٹ کر
جب خاک ہتھیلی پہ اٹھائی تیرے در کی
ہے منزل سدرہ سے بھی آگے میری منزل
کرنی ہے مجھے مدح سرائی تیرے در کی
آیات بھی مصرعوں میں سمٹتی نظر آئیں
تعریف جو لفظوں میں بتائی تیرے در کی
آقا وہ گھڑی عمر میں صدیوں سے بڑی تھی
جب مدح تیرے در پہ سنائی تیرے در کی
راقب کو بھی الفاظ کی خیرات عطا کر
مولا تجھے دیتا ہوں دہائی تیرے در کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.