Wila ka rizq mayassar hua, salaam kaha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General
ولا کا رزق میسر ہوا، سلام کہا
یہ فخر میرا مقدر ہوا، سلام کہا
غزل کی شوخ حدوں سے نکلنا مشکل تھا
جو فیض آل پیمبر ہوا، سلام کہا
جو میرے ذہن میں دھندلا سا اک تصور تھا
وہ اشک ڈھلنے سے منظر ہوا، سلام کہا
رسول زادی نے مجھ پر یہ کی مہربانی
غم حسین کا خوگر ہوا، سلام کہا
لگی جو پیاس تو یاد آئے سارے تشنہ دہن
اداس دل بھی سراسر ہوا، سلام کہا
نظر میں شام غریباں کے نقش جب ابھرے
میں حزن و یاس کا پیکر ہوا، سلام کہا
بہت ضروری تھا سامان آخرت کے لیے
در عبا کا گداگر ہوا، سلام کہا
درود پڑھ کے اٹھایا قلم کو جب ساحل
تو لفظ لفظ معطر ہوا، سلام کہا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.