Ek baar aur mujhe god mein le lo baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Fatima Ladak
ایک بار اور مجھے گود میں لے لو بابا
جوڑ کر ننھے سے ہاتھوں کو سکینہ نے کہا
اپنی بیٹی کی طرف پیار سے دیکھو بابا
یہ میری آخری خواہش ہی سمجھ لو بابا
کچھ نہیں مانگوں گی پھر تم سے یہ وعدہ ہے میرا
پاس بے شیر کے مقتل میں چلے جاؤ گے
مجھ کو معلوم ہے اب آپ نہیں آؤ گے
کیا یہ ممکن نہیں کچھ دیر ٹھہر جاؤ ذرا
پھول کی طرح سدا ساتھ ہی رکھا مجھ کو
آج تک آپ نے تنہا نہیں چھوڑا مجھ کو
اب مجھے چھوڑ کے کیوں جاتے ہو تنہا بابا
تنہا میدان میں ہرگز نہیں جانے دیتے
ہوتے غازی تو سکینہ کی سفارش کرتے
آپ کو واسطہ غازی کے کٹے شانوں کا
یہ امانت نہ کوئی چھین لے مجھ سے آکر
ساتھ لے جائیے بابا میرے کانوں کے گوہر
اپنی معصوم سکینہ پہ یہ احساں ہوگا
پھر سے قرآن محبت کی تلاوت کر لوں
دل یہ کہتا ہے کہ جی بھر کے زیارت کر لوں
اب کہاں ہوگی ملاقات نہ جانے بابا
وقت اے کاش تکلم جو وہیں رک جاتا
اپنے بابا سے سکینہ نہ کبھی ہوتی جدا
پھر کبھی آتی نہ معصوم لبوں سے یہ صدا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.