Qaid khane se Sakina ko churao baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Asghar Khan
قید خانے سے سکینہ کو چھڑاؤ بابا
مجھ کو جینے کی اذیت سے بچاؤ بابا
پوچھتی ہوں آپ سے مشکل یہ حل کیجئے میری
میں نے پوچھا تھا پھوپھی سے بھی مگر وہ چپ رہی
مجھ کو مطلب تو کنیزی کا بتاؤ بابا
میری کیا توقیر ہے کوئی سمجھتا ہی نہیں
آتے جاتے بس طمانچے مارتے ہیں سب لعیں
فاطمہ کی پوتی ہوں ان کو بتاؤ بابا
درد میں محسوس کر سکتی ہوں بابا آپ کے
چین ملتا ہے مگر جب آپ تکتے ہو مجھے
نیلے چہرے سے نگاہیں نہ ہٹاؤ بابا
ڈھونڈتی پھرتی تھی رن میں ہو نہ پایا سامنا
میری جانب سے چچا کے دونوں بازو چومنا
لوٹ کے کرب و بلا تم جب بھی جاؤ بابا
آخری الفاظ یہ ثقلین بی بی نے کہے
جس طرح دم توڑتی ماں کو لگایا تھا گلے
مجھ کو بھی اک بار سینے سے لگاؤ بابا
تب سمجھ آئی مجھے کیا تھی اذیت تیر کی
میری گردن میں رسن باندھی گئی تھی جس گھڑی
کیا علی اصغر کی حالت ہے بتاؤ بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.