Roz barpa hai ek aza e Hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s)
روز برپا ہے اک عزائے حسین
میرے دل میں ہے کربلائے حسین
خود ہی بن جاتی ہے وہ خاک شفاء
خاک جو آئے زیر پائے حسین
تجھ کو ادراک ابتداء ہی نہیں
کیسے پائے گا انتہائے حسین؟
جس کا پڑھتے ہیں کلمہ ہندو بھی
اور کوئی نہیں سوائے حسین
اس کو پھر رنج کا نہیں خطرہ
پاس جس کے ہے نسخہ ہائے حسین
اس کو پھر کون روک سکتا ہے
کربلا خود جسے بلائے حسین
ہے میرے واسطے وہ سجدہ گاہ
جس جگہ دیکھوں نقش پائے حسین
ہے دعا صرف تیرے نام کا ہو
اشک آنکھوں میں جب بھی آئے، حسین
ذکر شبیر تو ہے ایسا عمل
جس میں شامل ہے خود خدائے حسین
گر کے بے ہوش ہو گئے موسی
دیکھ پائے نہ وہ ضیائے حسین
سیدہ کی رضا ہے یہ راقب
تو جو کرنے لگا ثنائے حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.