Gard e gham se mujhe maila nahi hone deta
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General
گرد غم سے مجھے میلا نہیں ہونے دیتا
میرا مولا مجھے تنہا نہیں ہونے دیتا
کم سے کم ہے یہ تیری شان کہ تیرا نوکر
اتنا قادر ہے سویرا نہیں ہونے دیتا
بس یہی سوچ کے میں لیٹ گیا زیر لحد
ذکر شبیر اندھیرا نہیں ہونے دیتا
مجھ پہ رہتی ہے حبیب ابن مظاہر کی نظر
یہ عقیدہ مجھے بوڑھا نہیں ہونے دیتا
جھوم کر سب میرے مولا کا لگاؤ نعرہ
یہ عمل قبر میں گونگا نہیں ہونے دیتا
بڑھ گئی شان میری نام علی لیتے ہوئے
ذکر یہ کم میرا رتبہ نہیں ہونے دیتا
کربلا مجھ کو بلا کرب و بلا کے خالق
کیا ہے! جو تیرا ارادہ نہیں ہونے دیتا؟
تجھ کو کہتے ہوئے معبود ٹھہر جاتا ہوں
مجھ کو مشرک تیرا سجدہ نہیں ہونے دیتا
مہرباں اتنا ہے مجھ پر میرا مولا، راقب
کبھی خالی میرا کاسہ نہیں ہونے دیتا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.